اسرائیلی لیڈرنتن یاہو کی کرپشن کے الزامات پر سرزنش

   

Ferty9 Clinic

یروشلم ۔ 21 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے اٹارنی جنرل نے بنجامن نتن یاہو کو کرپشن کے متعدد الزامات پر سرزنش کی، وزارت انصاف نے یہ اعلان کیا، جو عملاً وزیراعظم کے کئی دہے طویل سیاسی کیریئر کا خاتمہ ہے۔منسٹری نے ایک بیان میں کہا کہ اٹارنی جنرل اویچائی مندل بلیت نے وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف الزامات عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ رشوت وصول کرنے ، دھوکہ دینے اور اعتماد شکنی کے جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ نتن یاہو ان تمام الزامات کی پرزور تردید کرتے ہیں۔ وہ پہلے وزیراعظم بن گئے جن کی عہدہ پر رہنے کے دوران سرزنش ہوئی ہے۔ دائیں بازو کے لیلار نتن یاہو 2009 ء سے برسر اقتدار ہے۔ وہ اسرائیل کے سب سے زیادہ مدت تک وزیراعظم رہنے والے لیڈر ہیں اور انہوں نے ملک کے سیاسی منظر پر غلبہ بنائے رکھا ہے۔چارج شیٹ کی نقول نتن یاہو کے وکلاء اور پارلیمنٹ کو بھیج دی گئی۔