اسرائیلی مسافروں کو دبئی میں داخل ہونے سے روک دیاگیا

   

ابوظہبی: اماراتی پرواز سے تل ابیب سے دبئی پہنچنے والے اسرائیلی مسافر کو اماراتی حکام نے ملک میں داخل ہونے سے روک دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیگریشن حکام نے مسافروں سے دوبارہ آن لائن ویزہ انٹری کرنے کو کہا۔دبئی میں اماراتی حکام نے اسرائیلی مسافروں کو ایئرپورٹ پر دو گھنٹے تک روکے رکھا، اسرائیلی مسافر فلائی دبئی کی پرواز سے پیر کی صبح تل ابیب سے دبئی پہنچے تھے۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے اماراتی وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے اور مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔