اسرائیلی میڈیا نے حکومت کے خفیہ منصوبے کا بھانڈا پھوڑ دیا

   

تل ابیب: اسرائیلی میڈیا نے صیہونی حکومت کے خفیہ منصوبے کا بھانڈا پھوڑ دیا کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو شام میں بسانا چاہتا ہے ۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کے شہریوں کیلئے شام میں ترکیے کی سرحد کے قریب خیمہ بستیوں کی بحالی جاری ہے ، اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ خیمہ بستیاں جنگ کے دوران شام کے شمالی سرحدی علاقے میں قائم کی گئی تھیں۔اسرائیل میڈیا کا دعویٰ ہے کہ غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبے پر قطر اور ترکیہ شامی حکومت سے رابطے میں ہیں۔ غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبے کی نگرانی ترکیہ کے دو ادارے کر رہے ہیں، دوسری جانب ترکیہ کے دونوں اداروں نے اس خبر کی تردید یا تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے۔