غزہ:مقبوضہ فلسطین میں ایک اسرائیلی نے دو فلسطینی بھائیوں کو اپنی کار سے کچل کر شہید کر دیا۔ ایک اسرائیلی آبادکار نے جنوبی نابلس کی زعترہ چیک پوسٹ کے قریب دو فلسطینی بھائیوں کو اپنی کار سے کچل کر شہید کر دیا۔یہ دو بھائی گاڑی پنچر ہو جانے کے بعد اسٹپنی بدلنے کے مقصد سے سڑک کے کنارے کھڑے ہوئے تھے کہ اچانک ایک اسرائیلی نے ان پر جان بوجھ کر گاڑی چڑھا دی اور اسکے بعد وہ فرار ہو گیا۔ اس واقعے میں محمد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ اسکا بھائی مہند اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔بیت المقدس گورنر ہاوس کے ڈائریکٹر زکریا فیالہ نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ یہ واقعہ عمدی تھا اور ایک اسرائیلی آبادکار نے جان بوجھ کر سڑک کے کنارے کھڑے دو بھائیوں کو نشانہ بنا کے شہید کیا ہے۔