اسرائیلی وزیراعظم کی ولیعہدابوظہبی محمد بن زاید سے ملاقات

   

ابوظہبی : اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے متحدہ عرب امارات کے تاریخی دورہ کے موقع پرابوظہبی کے ولیعہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔اسرائیلی حکام کے مطابق اتوارکو رات گئے وزیراعظم نفتالی بینیٹ اماراتی دارالحکومت پہنچے تھے اور انھوں نے شیخ محمد سے ان کے ذاتی محل میں ملاقات کی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان گذشتہ سال اگست میں دوطرفہ سفارتی تعلقات استوار ہونے کے بعد کسی اسرائیلی وزیراعظم کا یواے ای کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق بینیٹ نے کہا کہ ’’ان کا دورہ خطے میں ایک ’’نئی حقیقت‘‘کی عکاسی کرتا ہے‘‘۔