اسرائیلی وزیر اعظم کو ہٹانے قوانین زیرغور

   

تل ابیب : اسرائیل کی اعلیٰ عدالت نے اس قانون کے خلاف اپیلوں پر بحث کی جس میں وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے پابندی عائد کی گئی ہے۔سپریم کورٹ کے 15 ججوں میں سے 11 مارچ میں پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کردہ قانون سازی کے خلاف تین اپیلوں کی سماعت کیلئے بیٹھے، جس میں یہ طے کیا گیا تھا کہ کسی وزیر اعظم کو صرف صحت کی وجوہات کی بنا پر عہدے کیلئے نااہل قرار دیا جاسکتا ہے۔قانون میں یہ بھی کہا گیا ہیکہ ایسا قدم اٹھانے کیلئے کابینہ میں دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے۔