قاہرہ : اسرائیلی وزیر خارجہ گابی اشکینازی مصری دارالحکومت قاہرہ کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ اپنے مصری ہم منصب سامع شْکری کے ساتھ ملاقات میں حماس کے ساتھ ’مستقل جنگ‘ کو ممکن بنانے پر بات چیت کریں گے۔ گزشتہ تیرہ برس میں کسی اسرائیلی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ مصر ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنما غزہ پٹی میں انسانی امداد پہنچانے کے علاوہ اس علاقے کی بحالی اور تعمیر نو کے حوالے سے حکمت عملی وضع کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔ حماس جنگجوؤں اور اسرائیلی دفاعی افواج کے مابین گیارہ روزہ جنگ کے بعد دونوں فریقین میں عبوری سیز فائر میں مصر کی ثالثی کلیدی ثابت ہوئی تھی۔