اسرائیلی وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سے ملاقات

   

ماسکو ۔ اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپیدنے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لارورف سے ملاقات کی۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے دورے کا آغاز کریملن کی دیوارِ یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے سے کیا۔انہوں نے ماسکومیں نامعلوم سپاہی اوردوسری عالمی جنگ کے دوران ہلاک ہوئے فوجیوں کی قبروں پربھی پھول چڑھائے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لارورف نے کہا کہ روس اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کا خیرمقدم کرتا ہے۔