تہران: ایران نے اسرائیل کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ فرانس میں کل 33 ویں سمر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب سے قبل ریلوے نیٹ ورک کو سبوتاژ کرنے کے پیچھے تہران کا ہاتھ تھا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے پیرس میں تخریب کاری کے ذمہ دار ملک کے الزامات کا جواب دیا۔اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کنعانی نے کہاکہ پیرس اولمپکس کے حوالے سے ایران کے خلاف بچوں کو قتل کرنے والی اسرائیلی حکومت کے وزیر کے الزامات اور نفرت انگیز تقریر لاچارگی کی عکاسی کرتی ہے ۔ یہ غزہ میں ہونے والی نسل کشی سے عالمی رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کی ایک فضول کوشش ہے ۔