یروشلم : اسرائیلی وزیر داخلہ عومر بار لیو نے مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر دھاوا بولا اور مسجداقصیٰ کے تقدس کو پامال کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر داخلہ کی سربراہی میں شرپسند یہود کو سخت سیکورٹی فراہم کی گئی اور شیخ جراح میں راستوں کو بند کردیا گیا۔ اس موقع پر شدید تصام بھی ہوا اور 4فلسطینی زخمی ہوگئے۔