اسرائیلی وزیر دفاع کا حماس کی 18بٹالینز ختم کرنے کا دعویٰ

   

تل ابیب : اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلینٹ نے حماس کی 24 میں سے 18بٹالینز ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔امریکی تھنک ٹینک نے اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلینٹ کے دعوے پر سوالات اْٹھا دیئے ہیں۔انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق، یوآو گیلینٹ کو اپنے اس دعوے کی وضاحت کرنے کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس کا غزہ سے مکمل خاتمہ کرنے کے لیے اسرائیل کو ڈیویژن سائز فورس دوبارہ متحرک کرنی پڑی۔