اسرائیلی وزیر دفاع کی لبنان کو ایک بار پھر دھمکی

   

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ لبنانی اراضی سے اس کی سمت دو راکٹ داغے گئے۔ ان میں ایک راکٹ کو فضا میں تباہ کر دیا گیا جب کہ دوسرا راکٹ لبنانی اراضی کے اندر ہی گر گیا۔اسرائیل اور لبنان کے درمیان فائر بندی معاہدہ نافذ العمل ہونے کے بعد یہ اس نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے۔ادھر اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے ایک بار پھر لبنانی جانب کو خبردار کیا ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ “اگر الجلیل کے ٹاؤنوں میں سکون نہ رہا تو بیروت میں بھی خاموشی نہیں رہے گی”۔کاتز نے باور کرایا کہ الجلیل کی بستیوں پر فائرنگ کی ذمے داری لبنانی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ “اسرائیل 7 اکتوبر کے واقعات کی طرف لوٹنے کی اجازت نہیں دے گا، الجلیل کی آبادی کی سلامتی یقینی بنانے پر کام کیا جائے گا اور ہم کسی بھی خطرے کے خلاف پوری طاقت سے عمل پیرا ہوں گے۔