تل ابیب: اسرائیلی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونائیٹڈ نیشنز ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کیلئے بل منظور کرلیا۔ پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد بل امور خارجہ اور ڈیفنس کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔ فلسطین، لبنان، اردن اور شام کے علاقوں میں فلسطینیوں کی تعلیم اور صحت سے متعلق کام کرنے والے ادارے انروا اور اسرائیلی حکومت کے درمیان تعلقات ہمیشہ تناؤ کا شکار رہے ہیں تاہم 7 اکتوبر کے بعد اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے بعد تعلقات کی تلخی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کے اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے انروا کے ترجمان جولیٹ ٹوما کا کہنا تھا کہ ایجنسی کو بند کرنے کی ایک وسیع مہم کے ذریعہ یہ ایک اور کوشش کی گئی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔