اسرائیلی پولیس نے فلسطینی طلبہ کی بھی جامہ تلاشی لی

   

یرو شلم : اسرائیلی پولیس نے مسجد الاقصیٰ کے احاطہ میں واقع اسکول کے فلسطینی طلبہ سے ان کی کتابیں چھین لی ۔عینی شاہدوں کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے احاطہ میں واقع اسکول کے طالبعلموں کے بستوں کی تلاشی لی اور فلسطینی نصاب کے مطابق چھپی ہوئی کتابوں میں فلسطینی جھنڈا ہونے کی وجہ سے کتابیں تحویل میں لے لی ہیں۔القدس اسلامی وقوف کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق کتابوں کو تحویل میں لینے کے بعد پولیس نے فلسطینی بچوں کومسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی۔تاہم اسرائیلی پولیس کی طرف سے موضوع سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔