اسرائیلی پولیس نے معذور فلسطینی نوجوان کو گولی ماردی

   

رملہ ۔31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے ایک غیر مسلح اور ذہنی معذور فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق پولیس نے اس فلسطینی نوجوان پر مسلح ہونے کے شْبے میں گولی چلائی ہے لیکن بعد میں پتا چلا ہے کہ وہ غیرمسلح تھا اور ذہنی عارضے میں مبتلا تھا۔ اسرائیلی پولیس کے ترجمان میکی روزنفیلڈ نے کہا ہے گشت پر مامور پولیس یونٹوں نے ایک مشتبہ نوجوان کو روکا اس کے پاس پستول جیسی کوئی مشتبہ چیز نظر آرہی تھی۔پولیس والوں نے اس کو رْکنے کا اشارہ کیا اور پھر اس کا پیدل پیچھا کیا۔اس دوران میں انھوں نے اس مشتبہ شخص پر گولی چلا دی۔روزنفیلڈ نے کہا کہ فلسطینی مشرقی القدس کا مکین تھا اور وہ مارا گیا ہے۔فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی صحت کے عاشرضے سے دوچار تھا۔لیکن پولیس نے صحافیوں سے گفتگو میں اس امر کی تصدیق نہیں کی ہے کہ اس کے پاس کوئی ہتھیار بھی تھا