یروشلم : اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ مشرقی القدس میں 2 بچوں سمیت 6 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔فلسطین سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی پولیس نے القدس کے علاقے قدیم شہر میں 2 بچوں سمیت 5 فلسطینیوں کو اور عیسویہ کے علاقے میں گھروں پر چھاپے کے دوران ایک فلسطینی کو حراست میں لے لیا ہے۔اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی کے حصے باب الساھرہ کے جوار میں موجود فلسطینیوں کے خلاف بھی مداخلت کی۔دوسری طرف مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے گاوں کیسان میں بھی یہودی آبادکاروں کے حملے کے نتیجے میں ایک فلسطینی شدید زخمی ہو گیا ہے۔ الخلیل میں بھی یہودی آباد کاروں نے ایک فلسطینی کو زدوکوب کا نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج کی زیرِ حفاظت یہودی آبادکاروں نے نابلوس میں بھی فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا ہے۔