یروشلم : اسرائیلی پولیس کے کمانڈر یاکوف شبتائی5 روزہ دورے پر مراقش پہنچے ،جس کے دوران وہ مراقش کی پولیس اور تل ابیب کے درمیان فیلڈ اور انٹیلی جنس تعاون کو مضبوط بنانے پر بات کریں گے۔شبتائی کا دورہ متحدہ عرب امارات کے دورہ کے چند ماہ بعد آیا ہے۔ قبل ازیں وہ ابوظہبی کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے اقدامات کو بڑھانے کیلئے امارات کا دورہ کرچکے ہیں۔ایک بیان میں قابض پولیس نے کہا کہ اسرائیلی پولیس کے کمشنر جنرل انسپکٹر یاکوف شبتائی، اسرائیلی پولیس کمشنر کے پہلے سرکاری دورے پر مراقش روانہ ہوئے۔انہوں نے اس دورہ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ کمشنر سے توقع ہے کہ وہ یہودی برادری اور اس کے اداروں کا دورہ کریں گے اور وہ مراقش کے بادشاہوں اورسلطانوں کی تدفین کی جگہ پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔قابض فوج کے چیف آف اسٹافظ آویو کوچاوی نے گذشتہ ماہ مراقش کا دورہ کیا تھا جس کے بعد وزیر انصاف جدعون ساعر نے مراقش کا دورہ کیا۔10 دسمبر 2020 کو اسرائیل اور مراقش اپنے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا کہ جو 2000 میں دوسری فلسطینی انتفاضہ کے پھوٹ پڑنے کے بعد منجمد ہو گئے تھے۔