اسرائیلی ہتھیاروں کے نقل و حمل میں ہم نے کوئی مدد نہیں کی : مصر

   

قاہرہ: مصر نے ان رپورٹس کی تردید کی ہے کہ اس نے اسرائیل اسلحہ ڈیلرز کو اسلحہ لانے میں سہولت دینے کیلئے اپنی بندر گاہ استعمال کرنے کا موقع دیا ہے۔ مصر کی طرف سے یہ تردید تازہ میڈیا رپورٹس کے بعد سامنے آئی ہے۔مصری افواج نے غیر مبہم انداز میں تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی میڈیا رپورٹس درست نہیں ہیں کہ مصری بندر گاہ یا فوج نے غزہ اور لبنان میں مصروف جنگ میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی نقل وحمل میں مدد دی ہے۔مصر کی وزارت ٹرانسپورٹ نے جمعرات کے روز وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بندرگاہ پر شپمنٹ اتاری گئی تاکہ مصری فوج کیلئے اسلحہ لیا جا سکے۔
نیز بحری جہاز نے حکام کی درخواست بھی دکھائی جو ترکیہ جانے کیلئے تھی۔انسانی حقوق سے متعلق وکلا نے چہارشنبہ کے روز ایک درخواست دائر کی ہے جس میں برلن کو اسرائیل کیلئے اسلحہ فراہمی روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ 150 میٹرک ٹن اسلحے کی ترسیل کے بارے میں ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ اسلحہ اسرائیل کے سب سے بڑے اسلحہ ڈیلر کے ذریعے اسرائیل لایا جانا ہے۔