اسرائیلی ہیلی کاپٹر حادثہ میں عملہ کے دو ارکان ہلاک

   

تل ابیب : ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر حیفا کے ساحل پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو افراد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ملبہ کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ پیر کی شام دیر گئے ایک ہیلی کاپٹر شمالی اسرائیل کے ساحل پر گر کر تباہ ہو گیا اور ہنگامی عملہ جہاز میں سوار چند مسافروں کو بچانے کے لیے کام کر رہا ہے۔اسرائیل میں ایمرجنسی رسپانس ٹیموں یا فوج کی جانب سے اس واقعہ پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ تا دم تحریر اس حوالے سے مزید کسی قسم کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔