اسرائیل۔ حماس کے مابین ’خوفناک جنگ ‘ختم ہوجانی چاہیے: رشی سونک

   

لندن: برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان “خوفناک” جنگ “ختم ہونی چاہیے”۔ایک بیان میں رشی سونک کا کہنا تھا: “حماس کے خطرے کو شکست دینے اور اسرائیل کی سلامتی کے دفاع کے حق کے لیے ہم مسلسل اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔ لیکن اس خونریزی سے پورا برطانیہ صدمے میں ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “یہ خوفناک تنازعہ ختم ہونا چاہیے۔ یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔ اس امداد کا ڈھیر لگ جانا چاہیے جس کی زمینی، ہوائی اور سمندری راستے سے ترسیل کے لیے ہم ہر ایک پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔”سونک نے کہا، “آج سات اکتوبر کے دہشت گردانہ ظلم کو چھ ماہ مکمل ہو گئے ہیں جو اسرائیل کی تاریخ کا خوفناک ترین حملہ اور دوسری جنگِ عظیم کے بعد یہودیوں کی جانوں کا سب سے بڑا ضیاع ہے۔چھ ماہ گذرنے کے بعد اسرائیلی زخم ابھی تک مندمل نہیں ہوئے ہیں۔ خاندان اب بھی ماتم کر رہے ہیں اور یرغمالی حماس کی قید میں ہیں۔