اسرائیل ، یونان اور قبرص کا سہ فریقی چوٹی اجلاس

   

یروشلم : اسرائیل نے اپنے اتحادی ممالک یونان اور قبرص کے ساتھ چوٹی اجلاس شروع کردیا۔ اجلاس کے آغاز پر وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے قبرص کے صدر نیکوس اناستاسیادس سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق اجلاس کے دوران دیگر امور کے علاوہ ترکی کے ساتھ تعلقات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ قبرص اور اسرائیل نے بحیرہ روم میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کیے ہیں۔