تل ابیب،18ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل میں منگل کے روزمنعقد ہوئے عام انتخابات کے بعد چہارشنبہ کے روز جاری ووٹوں کی گنتی تقریباً 92 فیصد ہوچکی ہے اور ایگزٹ پول کے مطابق وزیراعظم بنجامن نتن یاہوکی پارٹی اور اہم اپوزیشن پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ ہے ۔ ایگزٹ پول کے نتائج میں کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل نہیں۔مسٹر نتن یاہوکی پارٹی لیکوڈ کو ایگزٹ پول میں 31 سے 33سیٹیں ملتی نظر آرہی ہیں اور گانٹز کی قیادت میں بلو اور وہائٹ اتحاد کو 32 سے 34 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔
