اسرائیل انتخابات :نتن یاہو کا جیت کا دعویٰ

   

تل ابیب، 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے الیکشن کے بعد آئے ایگزٹ پول میں اہم حریف بینی گینٹز سے برتری حاصل کرنے کے بعد اپنی کامیابی کا دعوی کیا۔پیر کو ختم ہوئے اس سال کے ملک کے تیسرے عام انتخابات میں مسٹر نیتن یاہو کی لیکڈپارٹی کو 36 سے 37 سیٹیں ملنے کا امکان ہے جبکہ مسٹر گینٹزکی قیادت والی بلیو اینڈ وائٹ اتحاد کو 32 سے 34 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ایگزٹ پول کے مطابق لیکڈ پارٹی اور اس کے اتحادیوں کو کل 58-59 نشستیں مل سکتی ہیں جبکہ پارلیمنٹ میں نشستوں کی جملہ تعداد 120 ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل میں ایک سال کے اندر یہ تیسرا پارلیمانی انتخابات ہے ۔ اس سے پہلے ہونے والے انتخابات میں کسی بھی پارٹی کواکثریت نہیں مل سکی تھی جس کی وجہ سے ملک میں تیسری بار انتخابات کرائے گئے ہیں۔70 سالہ مسٹر نتن یاہو طویل عرصہ سے تک اسرائیل کے وزیر اعظم رہے ہیں۔یاد رہیکہ قبل ازیں اسرائیل کے موجودہ وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کی لیکڈ پارٹی کو پیر کو ختم ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد آئے ایگزٹ پول میں سبقت ملتی ہوئی دکھائی دے رہی تھی ۔اسرائیلی چینل 12 کے مطابق پارلیمانی انتخابات میں لیکڈ پارٹی کو 37، اہم اپوزیشن بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کو 33 اور یونائٹیڈ عرب لیگ پارٹی کو 14 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے جبکہ اسرائیل بٹنو کو چار سے چھ سیٹ مل سکتی ہیں۔