اسرائیل اور حماس میں جنگغزہ میں امداد پہنچانے کی اجازت

   

تل ابیب : امریکی صدر جو بائیڈن کے دورہ تیل ابیب کے بعد اسرائیل نے اعلان کیا کہ وہ غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے کی اجازت دے گا۔ اس دوران امریکی وزارت خارجہ کے ایک سینیئر اہلکار نے اسرائیل کی یک طرفہ حمایت پر استعفی دے دیا ہے ۔ چہارشنبہ کے روز امریکی صدر جو بائیڈن کے دورہ تیل ابیب کے بعد اسرائیل نے اعلان کیا کہ وہ غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے کی اجازت دے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور اس نے دوا، پانی اور غذائی اشیا سمیت تمام چیزوں کی فراہمی پر پابندی عائد کر دی تھی، جس سے وہاں انسانی بحران کی کیفیت ہے۔اطلاعات کے مطابق مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے غزہ میں امداد کے 20 ٹرکوں تک کی اجازت دینے کے لیے رفع کراسنگ کھولنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ تاہم دورے کے اختتام پر امریکی صدر نے صحافیوں سے بات چیت میں یہ بھی کہا کہ امداد بھیجنے کی اجازت دینے کے باوجود شاید امدادی کھیپ جمعے سے پہلے تک پہنچنا بہت مشکل ہو گا۔تازہ اطلاعات کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد اور امدادی سامان لے جانے والے ٹرک بالترتیب غزہ اور مصر کی جانب قطار میں کھڑے ہیں، جو رفع کراسنگ کے دوبارہ کھلنے کے منتظر ہیں۔