قاہرہ : حالیہ دنوں میں لڑائی کے خاتمہ، غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیل میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کیلئے کوششوں کو مذاکرات میں ’دوبارہ فعال‘ کیا گیا ہے۔اے پی نے ایک ذریعہ سے خبر دی ہے کہ قطری ثالث مصر واپس آ گئے ہیں۔واشنگٹن پوسٹ نے جمعہ کو رپورٹ دی کہ مذاکرات کاروں نے اشارہ دیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے ”سنجیدہ کوششیں” جاری ہیں۔اسرائیل ڈیفنس فورسز نے جمعہ کو کہا، وہ شام میں اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں میں فضائی اور زمینی افواج کی طاقت بڑھائی جا رہی ہے اور وہ ہر قسم کے حالات کیلئے تیار ہے۔آئی ڈی ایف نے جمعہ کو یہ رپورٹ بھی دی کہ اس نے غزہ میں حماس کے فضائی یونٹ کے سربراہ ندال النجار کو ہلاک کر دیا ہے۔اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان غزہ امن مذاکرات گزشتہ ماہ معطل ہونے کے بعد مصر میں دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔
شامی باغیوں کا پانچویں شہر درعا پر بھی قبضے کا دعویٰ
دمشق : غیر ملکی میڈیا کے مطابق باغیوں کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران پانچویں شہر درعا پر بھی قبضے کا دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق ایران کی قدس فورس کے افسران نے علاقے سے انخلاء شروع کر دیا ہے، جبکہ روسی افواج نے بھی طرطوس پورٹ سے انخلاء شروع کر دیا ہے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شام کے باغی شمالی شہر حلب اور حماۃ پر بھی قبضہ کر چکے ہیں جبکہ السویدا شہر میں جھڑپیں جاری ہیں۔