انقرہ19جولائی (یو این آئی) اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی پر باقاعدہ اتفاق ہو گیا ہے ۔ترکیہ میں تعینات امریکی سفیر ٹام باراک نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کو ترکیہ، اردن اور دیگر پڑوسی ممالک کی حمایت حاصل ہے ۔ٹام باراک کے مطابق دروز، بدو اور دیگر گروہوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہتھیار ڈال کر ایک متحد شامی شناخت کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ شامی عوام اپنے ہمسایوں کے ساتھ امن، استحکام اور خوشحالی کے ساتھ زندگی گزاریں، بدھ کو اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق پر حملہ کیا تھا۔یاد رہے کہ جنوبی شام میں کشیدگی کا آغاز 13 جولائی کو ہوا جب السویداء میں بدو قبائل اور دروز گروہوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں۔