اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی ختم کرنے پر زور:صدر فرانس

   

پیرس : فرانس کے صدر ایمانیول میکرون نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تشدد کو ختم کرنے پر زور دیا اور انہوں نے فریقین سے کہا کہ وہ مسئلہ کے پرامن حل کے اقدامات کریں۔ فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے فلسطینی علاقوں میں بڑھتے ہوئے تناؤ کو ختم کرنے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایمانیول میکرون نے کشیدگی کم کرنے اور ایسے اقدامات کا مشورہ دیا جس کے ذریعہ خطہ میں امن و استحکام قائم ہوسکے۔ صدر فرانس نے محمود عباس کو پیرس کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔ محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں موجودہ صورتحال ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے دستخط کئے گئے امن معاہدات پر عمل نہ کرنے کیلئے اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔