اسرائیل اپنے دفاع کیلئے جو ضروریہے وہ کرے : بائیڈن

   

تل ابیب / واشنگٹن : اسرائیل جانے والے امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو سے کہا کہ میں ذاتی طور پراس چیز کا مظاہرہ کرنے آیا ہوں کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔جو بائیڈن غزہ میں الاہلی بیپٹسٹ ہسپتال پر حملے کے بعد اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب گئے ہیں۔بن گوریون ہوائی اڈے پر بائیڈن کا استقبال اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کیا۔نیتن یاہو سے ملاقات سے قبل اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا:”حماس کے دہشت گردوں نے 1,300 افراد کو قتل کیا۔ میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ ان کے اغوا کیے گئے بچوں پر کیا گزری ہو گی۔ امریکی آپ سے متفق ہیں اور فکر مند ہیں۔ اسرائیل نے ان حملوں کا جواب دیا، اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ جاری رہنا چاہیے تاکہ آپ اپنے دفاع کے لیے جو بھی ضروری ہو کر سکیں۔ہم اس چیز کے لیے ہر طرح کی امداد فراہم کریں گے۔