انقرہ : غزہ پٹی میں فوری جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے منظور کردہ مسودہ قرارداد کے بارے میں وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ اسرائیل اپنی جارحیت کے ساتھ تنہا رہ گیا ہے۔حاقان فیدان نے صوبہ ادانہ میں ایک افطار پارٹی میں شرکت کی۔اس دوران اپنی تقریر میں فیدان نے کہا کہ صدر رجب طیب اردغان نے اپنی قوم کے لیے دن رات محنت و مشقت کی ہے، ہم قومی سطح پر ایک شاندار دور میں داخل ہو چکے ہیں۔ یہ ترکیہ کی صدی بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ترکیہ ہر میدان اور ہر اجلاس میں شامل ہوتا ہے۔دفاعی صنعت میں مقامی اور قومی حصے کی شرح کو 80 فیصد تک بڑھانے کی وضاحت کرتے ہوئے فیدان نے کہا، “مضبوط سیاسی عزم اور فروغ پانے والے قومی ذرائع اور صلاحیتوں کی بدولت ہم نے ملک میں تمام دہشت گرد تنظیموں کی کمر توڑ دی ہے۔ ہم نے شام اور عراق میں دہشت گرد راہداری قائم کرنے کا موقع نہیں دیا اور نہ ہی دیں گے، چاہے اس کے پیچھے کوئی بھی ہو۔انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ دنیا ایک پیچیدہ اور مشکل دور سے گزر رہی ہے۔آج، ہر قسم کے کٹھن حالات کے باوجود، ہم ایک طرف یوکرین، غزہ، جنوبی قفقاز، عراق، لیبیا اور بلقان میں امن کے لیے کوشاں ہیں اور دوسری طرف ہم اپنی بقا، ہم طبقوں اور مسلمان بھائیوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ کارروائیاںکر رہے ہیں۔