اسرائیل ایران کے خلاف عربوں کا حلیف : وزیراعظم نتن یاہو

   

ریوڈی جینیرو ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے کہا کہ عرب ممالک اسرائیل کو ’’ناگزیر حلیف ‘‘ سمجھتے ہیں جبکہ وہ دولت اسلامیہ اور ایران کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں۔ ان کا یہ تبصرہ اس وقت برسرعام آیا جبکہ اسرائیل نے ایرانی مورچوں پر اپنے فضائی حملوں میں عالم عرب سے تعلقات میں انقلابی تبدیلی کے پیش نظر شدت پیدا کردی ہے۔ نتن یاہو نے بار بار ایران کو نیوکلیئر ہتھیاروں کی جو اسرائیل کو تباہ کرسکتے ہوں، کیخلاف انتباہ دیا ہے۔