تل ابیب۔ اسرائیل نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایک ملین ویکسین خوراکیں فلسطینی اتھارٹی کو فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی انتظامیہ جلد ہی ایکسپائر ہو جانے والی ایک ملین ویکسین خوراکیں فلسطینوں کو دینا چاہتی ہے اور اس کے بدلے میں وہ فلسطین کو ملنے والی وہ ویکسین خوراکیں حاصل کرنا چاہتی ہے، جن کی ایکسپائری ڈیٹ طویل ہو گی۔ اسرائیل میں پچاسی فیصد بالغوں کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگ چکے ہیں مگر اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کو ویکسین فراہم کرنے میں ناکام رہی، جس پر کئی حلقوں نے اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو ویکسین کی فراہمی اس کی ذمہ داری نہیں۔