اسرائیل بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کرسکتا : عالمی عدالت انصاف
دی ہیگ : 23 اکٹوبر ( ایجنسیز ) عالمی عدالت انصاف نے فلسطینیوں کو امداد فراہم کرنے کی اسرائیل کی ذمہ داریوں پر رائے دے دی۔عالمی عدالت انصاف نے کہا کہ اسرائیل ثابت نہیں کر سکا کہ اقوام متحدہ کی تنظیم انروا کے زیادہ تر ارکان کا حماس سے تعلق ہے۔عدالت نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں انروا کی امدادی کوششوں کی حمایت کرنی چاہیے، اسرائیل بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کر سکتا۔عدالت نے اپنی رائے میں کہا کہ اسرائیل پر فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کی امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
ہمارے پاس 5,000 روسی طیارہ شکن میزائل موجود :وینزویلا
کراکس : 23 اکٹوبر ( ایجنسیز ) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ ” کیریبین میں تعینات امریکی افواج کے مقابلے کے لئے ہمارے پاس 5,000 روسی ساختہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے اور قابلِ منتقلی میزائل موجود ہیں”۔چہارشنبہ کے روز، اعلیٰ فوجی حکام کی شرکت سے منعقدہ ،ایک ٹیلیویڑن تقریب سے خطاب میں مادورو نے کہا ہے کہ وینزویلا کے پاس، روسی ساختہ اور مختصر فاصلے تک مار کرنے والے، ‘ایگلا۔ایس’ میزائل موجود ہیں۔ یہ میزائل ملک کے فضائی دفاعی نظام کا اہم حصہ ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ “ان میزائلوں کی تعداد کم از کم 5,000 ہے اور امن کو یقینی بنانے اور قومی خودمختاری کے تحفظ کی خاطراہم فضائی دفاعی مقامات پر متعین کئے گئے ہیں “۔