تل ابیب : اسرائیل نے ترکی کی طرف سے اپنے دو شہریوں پر لگائے گئے جاسوسی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ ترکی میں ایک عدالت کے حکم پر اس اسرائیلی جوڑے کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینیٹ نے بھی کہا ہے کہ ان کے حکومت اس اسرائیلی جوڑے کی رہائی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے ان الزامات کی تردید کی کہ یہ اسرائیلی شہری استنبول میں جاسوسی کر رہے تھے۔ ان دونوں اسرائیلی باشندوں کو جمعے کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ ترک میڈیا کے مطابق اس جوڑے پر استنبول میں صدارتی محل کی تصاویر لینے کا بھی الزام ہے۔