اسرائیل جارحیت بند کرےحالات بگڑ سکتے ہیں : ایران

   

تہران : ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہیکہ وہ غزہ میں اپنی مسلسل جارحیت کا سلسلہ بند کرے اور فلسطینیوں کی نسل کشی ختم کرے۔ ایران نے کہا کہ اسرائیل اگر اپنی جارحیت سے باز نہیں آتا ہے تو حالات بگڑ سکتے ہیں ۔ سارا خطہ دھماکو صورتحال کا سامنا کررہا ہے۔ ہر فریق جنگ کیلئے تیار ہے۔ وزیرخارجہ ایران حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ اگر صیہونی ملک اپنی جارحیت سے باز نہیں آتا ہے تو اسے یہ معلوم ہونا چاہئے کہ ہر فریق جنگ کیلئے تیار ہے۔ صورتحال مزید دھماکو ہوسکتی ہے۔ اگر حالات قابو سے باہر ہوجائیں تو اس کے عواقب بہت سنگین ہوسکتے ہیں۔