بیروت : 27 اگست ( ایجنسیز ) بیروت لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوب میں زیر قبضہ اپنی پانچ فوجی چوکیوں میں سے ایک کو وسعت دی ہے، جو اس کی حزب اللہ کے خلاف حالیہ جنگ کے دوران قائم کی گئی تھی۔ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج ”جل الدیر میں اپنی نئی قائم کردہ پوزیشن کو وسعت دے رہی ہے، جو عیترون قصبے کے جنوبی کنارے میں واقع بنت جبیل ضلع کا اہم مقام ہے”۔خبر رساں ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ ”ایک بڑے بلڈوزر کو صبح کے وقت دیکھا گیا جو چٹانیں ہٹا رہا تھا اور زمین کھودنے کے کام کر رہا تھا”۔لبنانی خبر رساں ایجنسی کی طرف سے شائع کی گئی ایک تصویر میں بنت جبیل ضلع کے شہر ایطرون کے جنوبی مضافات میں جل الدیر پہاڑی پر اسرائیلی بلڈوزنگ کا کام دکھایا گیا ہے۔لبنانی خبر رساں ایجنسی کی طرف سے شائع کی گئی ایک تصویر میں بنت جبیل ضلع کے شہر ایطرون کے جنوبی مضافات میں جل الدیر پہاڑی پر اسرائیلی بلڈوزنگ کا کام دکھایا گیا ہے۔لبنانی ایجنسی نے جل الدیر کے ٹیلے میں اسرائیلی فوج کے کھدائی کے کام کی تصویریں بھی جاری کی ہیں جو عیترون کے جنوبی کنارے میں واقع ہے۔اسی سلسلے میں ایجنسی نے کہا کہ ”ایک اسرائیلی فوجی دستہ عیتا الشعب قصبے کے کنارے واقع وادی میں داخل ہوا اور ایک گھنٹے سے زیادہ وقت وہاں رہا، پھر واپس پلٹ گیا”۔یاد رہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان لڑائی 8 اکتوبر 2023 کو شروع ہوئی تھی جو 23 ستمبر 2024ء کو وسیع پیمانے کی جنگ میں بدل گئی، جس میں 4000 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 17 ہزار زخمی ہوئے۔27 نومبر 2024 کو حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ نافذ ہوا۔