چین نے اسرائیل اور حماس کے درمیان مشرق وسطیٰ کے خطے میں بڑے پیمانے پر جنگ چھڑنے کے خطرے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے لیے چین کے خصوصی ایلچی نے اتوار کو خبردار کیا کہ غزہ کی صورتحال سنگین ہے اور بڑے پیمانے پر زمینی جنگ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ چین کے سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی کے مطابق، قاہرہ میں ایک پریس بریفنگ میں ژائی جون نے کہا کہ ‘اسرائیل-لبنانی اور اسرائیل-شام کی سرحدوں پر مسلح لڑائی پھیل رہی ہے، جس کے اثرات علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر بڑھ رہے ہیں۔ امکانات پریشان کن ہیں۔مشرق وسطیٰ کے لیے چین کے خصوصی ایلچی ژائی نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے واقعات سے چوکنا رہے اور صورت حال کو سنگین انسانی تباہی میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔