اسرائیل حملے بند کرنے تک مذاکرات نہیںہوں گے:حماس

   

غزہ : حماس نے کہا ہے کہ جب تک اسرائیل غزّہ پر حملے مکمل بند نہیں کر دیتا ، قیدیوں کے تبادلے کے موضوع پر ، ہم کسی مذاکراتی مرحلے میں شامل نہیں ہوں گے۔حماس نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ “حماس تصدیق کرتی ہے کہ جب تک ہمارے عوام پر حملے مکمل بند نہیں ہو جاتے قیدیوں کے تبادلے کے معاملے میں ہم کوئی مذاکراتی مرحلہ شروع نہیں کریں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ “تمام ثالثین کو بھی مذکورہ موضوع پر حماس کے موقف سے آگاہ کر دیا گیا ہے”۔واضح رہے کہ اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویڑن چینل KAN نے کہا تھا کہ تل ابیب انتظامیہ، زیرِ محاصرہ غزّہ میں رکھے گئے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لئے، ایک نئی تجویز پر کام کر رہی ہے۔