اسرائیل حکام نے غرب اردن میں 3ہزار مکانات کی منظوری دے دی

   

مقبوضہ بیت المقدس: ا سرائیلی حکومت نے فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کو بسانے کے لیے 3ہزار گھروں کی تعمیر کی منظوری دے دی۔ امریکہ میں رواں سال جوبائیڈن کے صدر منتخب ہونے کے بعد اسرائیلی حکومت کی طرف سے یہ پہلا موقع ہے کہ جب اسرائیلی حکومت نے علانیہ طور پرغرب اردن میں یہود آباد کاری اور تعمیرات کی منظوری دی ہے۔