اسرائیل ‘ حکومت سازی کیلئے مزید وقت دینے سے صدر کا انکار

   

یروشلم 12 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل کے صدر نے آج بلیو اینڈ وائیٹ پارٹی کے لیڈر بینی گانٹز کی درخواست کو مسترد کردیا جس میں انہوں نے خواہش کی تھی کہ اتحادی حکومت قائم کرنے انہیں مزید دو ہفتوں کی مہلت دی جائے ۔ صدر اسرائیل ریوان ریولن کے اس اعلان کے بعد اب گانٹز اور وزیراعظم نتن یاہو کے پاس عملا کل پیر کی شام تک کا ہی وقت ہے کہ وہ اتحادی حکومت کے قیام پر اتفاق رائے تک پہونچ سکیں۔ اگر دونوں میں یہ اتفاق رائے نہیں ہوتا ہے تو ملک میں اندرون ایک سال چوتھی مرتبہ انتخابات کا اعلان ہوسکتا ہے ۔ گانٹز نے کل صدر سے رجوع ہوتے ہوئے مزید دو ہفتوں کا وقت طلب کیا تھا لیکن آج صدر نے اس درخواست کو مسترد کردیا ۔