تہران : عرب ممالک کے اسرائیل سے تعلقات پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات کے خواہاں ممالک ہارے ہوئے گھوڑے پر شرط لگا رہے ہیں،معمول کے تعلقات کا جوا کھیلنے والے ممالک ہار جائیں گے۔تہران میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے تعلقات قائم کرنا ہاری ہوئی شرط کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایران کا مؤقف بالکل واضح ہے کہ اسرائیل سے معمول کے تعلقات کا جوا کھیلنے والے ممالک اس جوئے میں ہار جائیں گے، یہ ممالک ہارنے والے گھوڑے پر شرط لگا رہے ہیں۔صدر رئیسی کے بیان پر ردعمل میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران خطے اور انسانیت کیلئے امن کا دائرہ بڑھانے سے نہیں روک سکتا۔