اسرائیل سے سختی سے نمٹا جائے گا: ایرانی کمانڈر

   

تہران : ایرانی انقلابی گارڈز کی القدس فورس کے سربراہ اسماعیل قاآنی نے کہا کہ جب بھی ضرورت محسوس ہوئی تو اسرائیل سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ قاآنی نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی خطرے سے نمٹنے کے لیے اگر ضرورت محسوس ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایران کے مقابلے میں بہت چھوٹا ہے۔ مارچ میں ایران نے عراقی کرد علاقے کے دارالحکومت اربیل پر میزائیل داغے تھے۔