غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہیکہ اسرائیل کے ساتھ معاہدہ ہونے تک جنگ بندی مذاکرات جاری رکھیں گے۔ حماس نے ایک بیان میں کہا کہ قاہرہ میں حالیہ مذاکراتی دور میں اسرائیلی مذاکرات کاروں کی غیر موجودگی کے باوجود حماس غزہ میں جنگ بندی کے حصول کیلئے کوششیں جاری رکھے گی۔ حماس غزہ میں جاری جارحیت کے خاتمہ کیلئے درکار لچک دکھا رہی ہے لیکن اسرائیل اب بھی کسی معاہدہ سے کترارہا ہے ۔رمضان سے قبل 40 روزہ جنگ بندی کیلئے حماس، قطر اور مصر کے مذاکرات کار قاہرہ میں موجود ہیں تاہم اسرائیلی مذاکرات کار وہاں موجود نہیں ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے نتیجہ میں غزہ میں اب تک زائد از30 ہزارافراد جاں بحق ہوئے۔