اسرائیل سے مصر کیلئے قدرتی گیس کی برآمد

   

Ferty9 Clinic

دونوں ملکوں کے درمیان پرمٹ پر دستخط
یروشلم ۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کی جانب سے مصر کو قدرتی گیس برآمد کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں ایک پرمٹ پر دستخط کئے گئے ۔ اس طرح اسرائیل پہلی مرتبہ بڑا توانائی برآمد کرنے والا ملک بن جائے گا۔ اسرائیل کے وزیرتوانائی یوول اسٹین نیٹز نے اس معاہدہ کو تاریخی سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ 1979ء میں کئے گئے امن معاہدہ کے بعد پڑوسی ممالک کے ساتھ معاشی تعاون کیلئے یہ پراجکٹ نمایاں اہمیت کا حامل ہے۔