اسرائیل سے وزیراعظم احمد غالب الرہوی کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا عہد

   

صنعاء: 31 اگست (یو این آئی) یمن میں حوثیوں کی اعلٰی سیاسی کونسل کے سربراہ، مہدی المشاط نے حوثی حکومت کے رہنما، وزیر اعظم احمد غالب الرہوی کی ہلاکت کا انتقام لینے کا عہد کیا ہے ۔ ایران کے حمایت یافتہ یمن کے حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ تل ابیب اس حملہ کے نتیجے میں ‘برے دن دیکھے گا۔المشاط نے کہا کہ ہم یمن کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہماری مسلح افواج لڑائی کے لیے پوری طرح تیار ہیں ۔ہفتہ کی شام ایک تقریر میں المشاط نے مزید کہا کہ ہمارے عظیم شہداء نے یمن کی تاریخ کے سب سے مشکل دور میں پوری مہارت کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھائی اور غزہ کی حمایت کے تئیں اپنے وعدوں کو پورا کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے یمنی عوام کو خدمات فراہم کرتے رہیں گے ۔
انصار اللہ (حوثی) کے پختہ عزم کا ذکر کرتے ہوئے ، انہوں نے اعلان کیا کہ ‘‘ہم فضائی حملوں یا دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے ۔