اسرائیل سے پہلے کمرشل طیارہ کی مراقش میں لینڈنگ

   

تل ابیب : یہودی ریاست اور ایک عرب ملک کے درمیان امریکا کی ثالثی میں ہوئے والے سفارتی تعلقات معمول پر لانے کے تازہ ترین معاہدے کے موقع پر اسرائیل سے اڑنے والی پہلی براہ راست تجارتی پرواز شمالی آفریقی سلطنت میں اتر گئی۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے داماد اور وائٹ ہاؤس کے مشیر جیرڈ کشنر اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے قومی سلامتی کے مشیر میر بین شبات کے ہمراہ اس طیارے میں تھے۔امریکی۔اسرائیلی وفد کا مراقشی عہدیداروں نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا جس کے بعد کی مصروفیات میں شاہی محل میں شاہ محمد ششم سے ملاقات اور شاہ محمد پنجم کی قبر کی زیارت شامل ہے۔اس سفر کا مقصد ٹرمپ کی جگہ صدر منتخب ہونے والے جو بائیڈن کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں ان کی جگہ لینے سے چند ہفتوں قبل مشرق وسطی کی سفارت کاری میں ٹرمپ انتظامیہ کی کامیابیوں کی نمائش کرنا تھا۔جاریہ سال متحدہ اعرب امارات اور بحرین کے بعد مراقش تیسری عرب ریاست ہے جس نے امریکہ سے معاہدے کے تحت اسرائیل سے تعلقات معمول پر لائے جبکہ سوڈان نے بھی اس معاملے پر عمل کرنے کا وعدہ کررکھا ہے۔