اسرائیل سے گوا اور کوچی تک راست فلائٹس متعارف

   

تل ابیب ۔ 5مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل کی ارکیاایئر لائنز ہندوستان کے دو شہروں تک گوا اور کوچی کیلئے راست پرواز متعارف کررہی ہے ۔ یہودی فرقہ کے لوک ہندوستان کے ان شہروں کو اپنے خوابوں کی منزل تصور کرتے ہیں اور اس طرح ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان سیاحتی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا ۔ اطلاعات کے مطابق ارکیاایرلائنز ستمبر 2019ء سے اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی ۔ ایئرلائنز کے ترجمان اور لی پیلینگ مزرہی نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے ایئربس 32/neoLR حاصل کی گئی ہے ۔ہر پرواز 7گھنٹے میں اپنا سفر مکمل کرے گی اور انہیں سال بھر چلایا جائے گا ۔ البتہ ہندوستان میں موسم باراں کے دوران فلائٹ آپریشن معطل رہے گا ۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال ہندوستان کی ایرلائنز ایرانڈیا نے بھی نئی دہلی سے تل ابیب تک راست فلائٹس کا آغاز کیا تھا۔