اسرائیل ‘عراق میں امریکی فوج حملہ کر کے جنگ کو ہوا دے سکتا ہے : ایران

   

تہران ۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل عراق میں امریکی فوجیوں پر حملہ کر کے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کو ہوا دے سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ایجنٹ کے اس طرح کے اقدام سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر دباو بڑھ سکتا ہے ۔ انہوں نے ٹرمپ کو ایسے جال میں پھنس نے سے خبردار کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کسی بھی کارروائی کا جواب دیاجائے گا ۔