تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں شہری اموات کو کم کرنے کی کوشش میں ’کامیاب نہیں ہوا۔‘رائٹرز کے مطابق امریکی ٹیلی ویڑن سی بی ایس نیوز نے جمعرات کو نتن یاہو سے پوچھا کہ کیا اسرائیل کی طرف سے ہزاروں فلسطینیوں کا قتل نئی نسل میں نفرت کو جنم نہیں دے گا جس پر اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ’کسی بھی شہری کی موت ایک المیہ ہے۔ اور ایسا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ہم شہریوں کو نقصان کے راستے سے نکالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔‘نتن یاہو نے مزید کہا: ’ہم اس کام کو (حماس کے خلاف کارروائی) کو کم سے کم شہریوں کے جانی نقصان پر کریں گے۔ ہم یہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، شہریوں کے جانی نقصان کو کم کرنا۔ مگر بدقسمتی سے، ہم کامیاب نہ ہو سکے۔‘