اسرائیل غزہ کے ہرمحفوظ علاقے میں بمباری کر چکا ہے : سفارتکار

   

لندن: لندن میں مقیم فلسطینی سفارت کار حسان زملت نے ‘العربیہ’ کے رض خان کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا ہیکہ اسرائیل نے ہر اس علاقہ کو اپنی بمباری کا نشانہ بنایا ہے جسے محفوظ رکھنا لازمی ہے۔ کوئی ہاسپٹل، اسکول اور شہری زندگی کیلئے لازمی انفراسٹرکچر سب کچھ کو اسرائیل نے بمباری سے تباہ کیا ہے۔ جب اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملہ شروع کیا تو اس نے شمالی غزہ کے لوگوں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ جنوبی غزہ کے محفوظ علاقہ میں چلے جائیں۔ اسرائیلی فوج کے اس محفوظ قرار دیے گئے علاقہ میں رفح بھی شامل تھا۔ اب اسی رفح کو اسرائیل نے نشانہ پر لے لیا ہے۔ دیر البلاح کے علاقے میں بھی بمباری کی ہے۔