نیویارک: اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی صورت حال تیزی سے بگڑ رہی ہے۔ اس رپورٹ میں اسرائیل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فلسطینوں کی ’غیر قانونی ہلاکتوں‘ کا سلسلہ بند کرے۔اقوام متحدہ کے سربراہ برائے انسانی حقوق فولکر ترک کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا، ”اسرائیل کی طرف سے فوجی حربوں اور ہتھیاروں کا استعمال، غیر ضروری یا غیر متناسب طاقت کا استعمال، فلسطینیوں کو متاثر کرنے والی وسیع من مانیاں اور امتیازی سلوک پر مبنی نقل و حرکت انتہائی پریشان کن ہیں۔ 7اکتوبر کے بعد سے مغربی کنارے میں 300 فلسطینی مارے جا چکے ہیں، جن میں تقریبآ 80 بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے، ”تشدد اور جبر کی شدت ایسی ہے، جیسی برسوں میں نہیں دیکھی گئی تھی۔‘‘اس تازہ رپورٹ میں 7اکتوبر کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔